چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا نیپا پل پر غیر قانونی اشتہاری مواد ہٹانے کے کام کا معائنہ

بے ہنگم اشتہارات کو ہٹانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، معید انور

منگل 29 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ تزئین و آرائش و بے ہنگم اشتہاری مواد کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، پلوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کچھ کچھ عرصے میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی مدد سے مکینیکل سوئپنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا پل پر اسٹیمر و دیگر بدنما اشتہاری میٹیریل کی صفائی کے کام کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی بے ہنگم دیواری چاکنگ اور پلوں پر بدنما قسم کے بینرز و دیگر اشیائکا خاتمہ ترجیح ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے ابتداء مرحلے میں پلوں پر صفائی کے امور سر انجام دئیے جا رہے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع شرقی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر محکمہ اپنا اپنا کردار ادا کرے پولوں سمیت اسٹریٹ لائٹس کی صفائی کے بھی ماہانہ بنیاد پر انتظام کر کے امور سر انجام دئیے جائیں

متعلقہ عنوان :