اوبر پاکستان نے کاشف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

منگل مئی 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر بلا روکاوٹ رائیڈرز اور ڈرائیورز کا رابطہ قائم کرتی ہے۔اوبر اور کاشف فائونڈیشن نے ڈرائیور پارٹنرز کو غیر مناسب صورت حال اور سلوک سے بچنے کے لیے تربیتی پروگرام کے لیے شراکت قائم کر لی۔ٹریننگ کا عنوان - -Dignity at Work"-" جو کہ کسی قسم کے بھی ہراساںہونے کے واقعات سے بچنے کے لیے اوبر کے عالمی اقدامات کا حصہ ہے ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، جنرل مینیجر ، اوبر پاکستان ، سفی شاہ ، نے کہا " اوبردوسال سے پاکستان میں اپنی ایپ کی لانچ کے بعدمسلسل رائیڈرز اور ڈرائیورزکی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعہ، ہم اس طرح سے محفوظ اور قابل اعتماد رائیڈز فراہم کررہے ہیں جو پہلے ممکن نہیں تھا، کمیونٹی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

--" انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا "کاشف فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ شراکت ہراساں کرنے اور حملوں کی روک تھام کے لئے ہمار ے عالمی عزم پر سننے، سیکھنے، تعاون اور تعمیر کرنے میں مدد ملتی فراہم کر یگی۔ہم نئی ٹیکنالوجی اور ایسی سماجی شراکت داریوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گے جو نہ صرف ان سب لوگوں کی حفاظت میں حصہ لیں جو ایپ کو استعمال کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

''ٹریننگ کا مقصد اوبر پارٹنر ڈرائیورز کو کام کے وقت اپنا وقار برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی ہراساں کرنے کے واقع کی جانب ناقابل برداشت پالیسی پر حوصلہ افزائی کرنے پر تعلیم دینا ہے۔یہ پاکستان میں ہراساں کرنے کی قانونی پالیسیوں اور سزاوں کے بارے میں بھی سمجھائے گا۔ کاشف فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر روشانے ظفر نے بات کرتے ہوئے کہا، ''ہم صنف حساسیت پر یقین مضبوط رکھتے ہیں اور کام کے ماحول کو مستحکم کرتے ہیں جو ہمارے ادارے کے بنیادی اقدار کا لازمی حصہ ہے۔

ہر روز ہمارے ملک میںخواتین اور نوجوان لڑکیوں کوہراساں کرنے کے مسئلے خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، ہم اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ اداروں میں کام کی جگہوں کو محفوظ بنانے اوروقار برقرار رکھنے میں دیگر تنظیموں کی مدد کرنا ضروری ہے۔یہ صرف آغاز ہے اور ہم امید کرتے ہیں اوبر کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک طویل مدتی شراکت داری میں جاری رہیں گے۔

'' عالمی سطح پر اوبر ہراساں کرنے اور گھریلو تشدد کے خاتمے کے خلاف جنگ میں بہتری کے اقدامات کر رہا ہے ۔بڑی سوچ رکھنے والی مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے اندرونی طور پر اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔رائیڈ سروس ایپ پاکستان میں اور دیگر ممالک میں تبدیلی لانے کی کوشش میں آنے والے مہینوں میں ترقی اور تعاون کے اقدامات کی ابتدا شروع کرے گی۔ان میں سے کچھ پہلوؤں میں ملازمین کو تعلیم و تربیت میں سہولت، عالمی سطح پر مقامی کمیونٹی تنظیموں سے رائے اور خدشات حاصل کرنے ، اندرونی اسپیکر سیشن، اور ملازمین کی رضاکارانہ خدمات شامل ہیں۔