رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قومی پیداوار میں 12.13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل 29 مئی 2018 16:53

رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قومی پیداوار میں 12.13فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قومی پیداوار میں 12.13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ شماریات کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ(جولائی۔

(جاری ہے)

مارچ)کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قومی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں 13.56فیصد،ڈیزل آئل 28.10فیصد جبکہ فرنس آئل کی پیداوار 6.55فیصد اضافہ ہوا ۔اس طرح مٹی کے تیل کی پیداوار میں 6.00فیصد جبکہ ایل پی جی کی پیداوار میں 11.26فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے برعکس جیٹ فیول کی پیداوار میں 0.31فیصد جبکہ لبریکیٹ آئل کی پیداوار میں 14.91فیصد کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :