یو ایس ای ایف پی کا نوجوان پاکستانی اساتذہ کیلئے فل برائٹ فارن لینگوئج ٹیچنگ اسسٹنٹ سکالرشپس کا اعلان

منگل مئی 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) یو ایس ایجوکیشن فاونڈیشن پاکستان((یو ایس ای ایف پی)نے نوجوان پاکستانی اساتذہ کیلئے فل برائٹ فارن لینگوئج ٹیچنگ اسسٹنٹ(ایف ایل اے ٹی)سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف ایل ٹی اے پروگرام نو ماہ دورانئیے کا ہے جس کیلئے امریکی ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ فنڈنگ فراہم کررہی ہے۔ یہ نان ڈگری پروگرام انگریزی کے نوجوان اساتذہ کیلئے زبان کے ہنر کو ریفائن اور زبان پر مکمل عبور اور امریکی معاشرے اور ثقافت سے متعلق علم حاصل کرنیکا موقع فراہم کرتا ہے۔درخواستیں وصول کرنیکی آخری تاریخ 11جولائی مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :