آصفہ بھٹو کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سوشل میڈیا صارفین کے آصفہ بھٹو کی ویڈیو پر دلچسپ قسم کے تبصرے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 16:47

آصفہ بھٹو کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء) آصفہ بھٹو زرداری کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے تو سیاست میں اپنےقدم جمالیے ہیں تا ہم آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی بھی کسی سے کم نہیں ہے۔۔آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سیاست میں کافی دلچسپی رکھتی ہیںب اور وہ اکثر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سیاسی حالات کے حوالے سے اظہارخیال بھی کرتی رہتی ہیں۔

آصفہ بھٹو سماجی کاموں میں بھی آگے آگے ہوتی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب لوگوں میں مقبول ہوتی جا رہی ہیں۔آصفہ بھٹو کی لوگوں میں افطاری بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصفہ بھٹو منہ پر مسکراہٹ سجائے لوگوں میں افطاری بانٹ رہی ہیں،،کراچی کے لوگ بھی اپنے درمیان آصفہ بھٹو کو پا کر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو اس موقع پر سب کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں اور اگر کوئی خاتون ان سے گلے ملتی ہے تو اس سے بھی بہت پیار سے گلے ملتی ہیں۔آصفہ بھٹو بچوں کو پیار کرتے ہوئے ان میں افطاری تقسیم کرتی ہیں۔
آصفہ بھٹو کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ زرادری ہاؤس میں سب سے اچھی انسان آصفہ بھٹو ہیں۔

جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی کی ہے اور کہا کہ جس مال سے یہ لوگوں کو افطاری کروا رہی ہیں ۔زرا وہ مال اکھٹا کرنے کا زریعہ بھی بتا دیں۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ کاش یہ لوگ الیکشن کے بعد بھی ایسے ہی ہوتے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے آصفہ بھٹو اور لوگوں کےدرمیان موجود بیرئیر پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام اور آصفہ بھٹو کے درمیان اس رکاوٹ کو کھڑا کرنے کا کیا مقصد ہے۔