13 سالہ بچی کو زیادتی نشانہ بنانے والے ن لیگ کے رہنما کو 20 سال جیل کی سزا سنا دی گئی

عدالت نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنادی

منگل مئی 17:02

13 سالہ بچی کو زیادتی نشانہ بنانے والے ن لیگ کے رہنما کو 20 سال جیل کی ..
ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) عدالت نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔ٹیکسلا میں ایڈیشنل سیشن جج ملک احمد ارشد نے 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مرکزی ملزم محمد اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھی 3 سال قید کی سزا سنادی۔ لیڈی ڈاکٹر طلعت نے مجرم محمد اشفاق سے 80 ہزار روپے رشوت لے کر بچی کا اسقاط حمل کیا تھا۔