وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ،ْ

ملکی اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور

منگل 29 مئی 2018 17:02

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی اور سرحدی سیکیورٹی، فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔