من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عائشہ گلالئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف گلائی بلے باز کے نشان کی خواہشمند تھی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا

منگل مئی 17:02

من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عائشہ گلالئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی نے من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت کا جانے کا فیصلہ کر لیا ہے پاکستان تحریک انصاف گلائی بلے باز کے نشان کی خواہشمند تھی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روزقبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔