ملک میں ایل این جی نہ ہوتی تو8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی،وزیراعظم
مخالفین کوچیلنج ہے ایل این جی کے معاملے پر31 مئی کے بعد کسی بھی چینل پرمناظرہ کرلیں،ہم نے سسٹم میں 11ہزار461 میگاواٹ اضافی بجلی شامل کردی، 2020ء تک مزید10ہزارسے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 29 مئی 2018 16:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پانچ سالوں میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں ابھی بھی28ہزار 400میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاک ہ اب 3000سے زائد بجلی ہائیڈل سے پیدا ہورہی ہے۔کل افطار میں بجلی کی طلب 24ہزار800میگاواٹ طلب تھی ۔جو کہ ریکارڈ طلب ہے۔موجودہ رمضان میں طلب ورسد کا تناسب بہتر رہا۔ جون میں صرف 362اور جولائی میں صرف 420میگاواٹ کا شارٹ فال آئے گا۔انہوں نے کہاکہ جولائی کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل بھی نہیں ہوگی۔جولائی 2018ء میں 6ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہورہی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں 11ہزار 461میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔جب کہ ابھی بجلی کے جن منصوبوں کی تکمیل کا کام جاری ہے۔10ہزار 600مزید 2020ء تک سسٹم میں شامل ہوجائے گا۔ہم نے ایک راستے کا تعین کردیا ہے اگلی حکومتیں اگر اس کام کوجاری رکھیں توآئندہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی امید نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی چوری کھلم کھلا ہوتی ہے لیکن پولیس پرچہ نہیں کرتی۔بجلی چوری پرقابو پانا صوبوں کا کام ہے۔ ہم بجلی بنا کرصوبوں کے حوالے کریں گے تاکہ انہیں بھی پتا چلے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے۔کوئی حکومت بھی اتنے منصوبے نہیں لگا سکتی جتنے منصوبے ہماری حکومت نے لگائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کاروائی کرے اور متعلقہ سیکرٹری سے جواب طلب کرے ۔ کسی کوخواہ مخواہ تنگ نہ کرے ۔نیب جس طرح کررہا ہے اس سے ملکی نظام نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ افسران کی بے عزتی نہ کی جائے ملک ایسے نہیں چل سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہرفیصلے کے ذمہ داراور جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایل این جی نہ ہوتی تو8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی۔مخالفین کوچیلنج ہے ایل این جی کے معاملے پرکسی بھی جگہ بات کرلیں۔انہوں نے کہاکہ الزام لگانے والے 31مئی کے بعد کسی بھی چینل پرمناظرہ کرلیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.