عمران خان وزراعظم بن سکتے ہیں یا نہیں، وزیراعظم نے اپنی دیانت دارانہ رائے کا اظہار کردیا

عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی امید نہیں ،شاہد خاقان عباسی توانائی منصوبوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے،کوئی حکومت اتنےمنصوبےنہیں لگا سکتی جتنےہم نےلگائے ہیں، بجلی چوری روکنا صوبوں کا کام ہے،بجلی کی کھلم کھلا چوری پرپولیس پرچہ نہیں کرتی۔وزیراعظم کی توانائی منصوبوں سے متعلق پریس کانفرنس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مئی 16:59

عمران خان وزراعظم بن سکتے ہیں یا نہیں، وزیراعظم نے اپنی دیانت دارانہ ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مئی 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی امید نہیں ہے، توانائی منصوبوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے،کوئی حکومت اتنے منصوبے نہیں لگا سکتی جتنے ہم نے لگائے ہیں، بجلی چوری روکنا صوبوں کا کام ہے،،بجلی کی کھلم کھلا چوری پرپولیس پرچہ نہیں کرتی، مخالفین کوچیلنج ہے ایل این جی کے معاملے پر31 مئی کے بعد کسی بھی چینل پرمناظرہ کرلیں،ملک میں ایل این جی نہ ہوتی تو8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں توانائی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سال 35 فیصد اضافی بجلی پیدا کی گئی ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں 11ہزار 461میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔اپریل 2013ء میں 6.3 ارب یونٹ استعمال ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اب 2018ء میں9 9.ارب یونٹ استعمال ہوئے۔اس کا مطلب اضافی بجلی پیدا کی گئی تواستعمال بڑھا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ سالوں میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں ابھی بھی28ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاک ہ اب 3000سے زائد بجلی ہائیڈل سے پیدا ہورہی ہے۔ کل افطار میں بجلی کی طلب 24ہزار800 میگاواٹ طلب تھی ۔جو کہ ریکارڈ طلب ہے۔موجودہ رمضان میں طلب ورسد کا تناسب بہتر رہا۔ جون میں صرف 362اور جولائی میں صرف 420 میگاواٹ کا شارٹ فال آئے گا۔انہوں نے کہاکہ جولائی کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل بھی نہیں ہوگی۔

جولائی 2018ء میں 6ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہورہی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں 11ہزار 461 میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔جب کہ ابھی بجلی کے جن منصوبوں کی تکمیل کا کام جاری ہے۔10ہزار 600 مزید 2020ء تک سسٹم میں شامل ہوجائے گا۔ہم نے ایک راستے کا تعین کردیا ہے اگلی حکومتیں اگر اس کام کوجاری رکھیں توآئندہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی امید نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی چوری کھلم کھلا ہوتی ہے لیکن پولیس پرچہ نہیں کرتی۔ بجلی چوری پرقابو پانا صوبوں کا کام ہے۔ ہم بجلی بنا کرصوبوں کے حوالے کریں گے تاکہ انہیں بھی پتا چلے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے۔کوئی حکومت بھی اتنے منصوبے نہیں لگا سکتی جتنے منصوبے ہماری حکومت نے لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کاروائی کرے اور متعلقہ سیکرٹری سے جواب طلب کرے ۔ کسی کوخواہ مخواہ تنگ نہ کرے ۔نیب جس طرح کررہا ہے اس سے ملکی نظام نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ افسران کی بے عزتی نہ کی جائے ملک ایسے نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہرفیصلے کے ذمہ داراور جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایل این جی نہ ہوتی تو8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی۔مخالفین کوچیلنج ہے ایل این جی کے معاملے پرکسی بھی جگہ بات کرلیں۔انہوں نے کہاکہ الزام لگانے والے 31مئی کے بعد کسی بھی چینل پرمناظرہ کرلیں۔