ْمحروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا اسلامی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے،محمد اسلم میتلا

منگل 29 مئی 2018 17:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ماہ رمضان میں مستحقین تک ان کا حق پہنچا دینا اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔معاشرتی بہبود کے لیئے کوشاں نجی ادارے اور شخصیات لائق تقلید ہیں․ معاشرے کے محروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا اسلامی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں بحیثیت پاکستانی شہری اپنے ارد گرد محروم افراد کی دلجوئی اور امداد کا حق ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہارریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی محمد اسلم میتلا اور انچارج ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر نبیلہ ملک نے سلائی مرکز میں زیر تربیت خواتین میں محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے جاری رمضان پیکیج کے تحت روز مرہ استعمال کی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا یہ پیکچز مختلف سماجی بہبود کی نجی تنظیموں اور افراد کی طرف سے فراہم کیئے گئے تھے۔