آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی سمیٹے گی،ملک منصور افسر

منگل مئی 17:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی سمیٹے گی کیونکہ آئندہ الیکشن میں کم از کم راولپنڈی میں مجھے تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نظرنہیں آرہا راولپنڈی شہر وکینٹ سے عوام صرف خدمت کرنیوالے کوووٹ دینگے اورمسلم لیگ ن یہاں سے کلین سوئپ کریگی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خانہ چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ اور تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اورخاص کر میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والی پی ٹی آئی قیادت کو مجبوراً پشاور میں یہی جنگلا بس چلانے کا منصوبہ بنانا پڑا مگر اس منصوبے پر بھی عملًا کوئی خاص کام نہیں ہوا الٹا یہ منصوبہ پشاورکے عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے،،پیپلز پارٹی تحریک انصاف اب کی بار اپنے اپنے صوبوں میں جہاں انکی حکومتیں رہی ہیں وہاں سے بھی کامیاب ہوتی نظرنہیں آرہی ہیں ، آئندہ الیکشن صرف اورصرف مسلم لیگ ن کا ہے اورعوام شیر کے نشان کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔