بے ہنگم اشتہاری مواد کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے،چئیرمین بلدیہ شرقی

منگل مئی 17:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ تزئین و آرائش و بے ہنگم اشتہاری مواد کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نیپا پل پر اسٹیمر و دیگر بدنما اشتہاری میٹیریل کی صفائی کے کام کے معائینے کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی بے ہنگم دیواری چاکنگ اور پلوں پر بدنما قسم کے بینرز و دیگر اشیائکا خاتمہ ترجیح ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے ابتداء مرحلے میں پلوں پر صفائی کے امور سر انجام دئیے جا رہے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع شرقی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر محکمہ اپنا اپنا کردار ادا کرے پولوں سمیت اسٹریٹ لائٹس کی صفائی کے بھی ماہانہ بنیاد پر انتظام کر کے امور سر انجام دئیے جائیں۔