شام ، جنوبی سرحدوں کے کنٹرول کا معاملہ، روس اور اسرائیل مابین گٹھ جوڑ طے

شامی حکومت کی روس ،سرائیل گٹھ جوڑ معاہدے کی تائید، عسکری تنظیم کو سرحدوں سے دوری پر رکھا جائے گا

منگل 29 مئی 2018 17:30

ماسکو،تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) شام کی جنوبی سرحدوں کے کنٹرول کے معاملہ پر روس اور اسرائیل مابین گٹھ جوڑ طے پا گیا،کسی بھی عسکری تنظیم کو سرحدوں سے دوری پر رکھا جائے گا، شامی حکومت نے روسرائیل گٹھ جوڑ معاہدے کی تائید کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور روس شامی حکومت کوجنوبی سرحدوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے معاملے پر متفق ہو گئے ہیں۔

اسرائیل اور روس شامی حکومت کوجنوبی سرحدوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے معاملے پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ دعوی اسرائیلی ٹی وی چینل 10 نے کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ روس اور اسرائیل نے سفارتی مذاکرات کے نتیجے میں اس بات کا فیصلہ کیا ہے نیز ، طرفین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ایران کو لبنانی حزب اللہ یا کسی دیگر تنظیم کی مدد سے شام کی جنوبی سرحدوں سے دور رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینل کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے بھی اس معاہدے کی تائید کر دی ہے مگر تاحال اس کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع آویگادور لائبیر مین کل ماسکو میں اپنے اپنے ہم منصب سرگی شوئیگو سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ کا معاملہ زیر غور آئے گا۔یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا تھا کہ شام کی جنوبی سرحدوں پر کنٹرول کا حق صرف اس کی اپنی فوج کو حاصل ہونا چاہیئے جس کے جواب میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا بیان تھا کہ شام میں دہشتگردی کا خطرہ موجود رہنے تک ایران اس کی ہر طرح سے مدد کرتا رہے گا۔