وزیر اعظم کوفوجی دستے 31مئی کی شام لوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے

ْگارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کرینگے

منگل مئی 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان آرمی پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کے چاق وچوبند دستے 31 مئی کو افطار سے پہلے ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آنر دیں گے۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس چبوترے پر کھڑے ہوں گے ۔ اس کے سامنے سے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے گزریں گے۔گارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کریں گے ،اس کے بعد سبھی ملکر افطار اور نماز مغرب ادا کریں گے۔