قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے 31مئی تک گاڑیاں واپس مانگ لیں

ْ 33قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا خطوط بھیج دیئے گئے ، قائمہ کمیٹی خارجہ کے چیئرمین کا عہدہ خسرو بختیار کے مستعفی ہونے کے باعث پہلے ہی خالی، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل

منگل 29 مئی 2018 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے 31مئی تک گاڑیاں واپس مانگ لیں ، اس سلسے میں 33قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا خطوط بھیج دیئے گئے ، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین کا عہدہ خسرو بختیار کے مستعفی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی خالی ہے، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31مئی تک تما م چیئرمین گاڑیاں واپس کر دیں ، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ خط33قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو لکھا گیا ہے، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین کا عہدہ خسرو بختیار کے مستعفی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی خالی ہے ، جبکہ دو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرپرسننز خواتین ارکان ہیں ، جن میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی چیئرپر سن شگفتہ جمانی اور پارلیمانی امور کمیٹی کی چیئرپرسن شذرا منصب علی خان ہیں ، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین رانا محمد حیات خان ہیں ، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین عزیر خان ، قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے سراج محمد خان ، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے مزمل قریشی ، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے شیخ روحیل اصغر، قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداور کے سہیل منصور ، قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے رانا افضال حسین، قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کے امیر اللہ مروت ، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے قیصر احمد شیخ ، قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کے میاں عبد المنان ، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے بابر نواز خان ، قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداور کے اسد عمر ، قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کیپٹن(ر) صفدر، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اسلم بودلہ ، قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے عبدالقہار خان ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے رانا شمیم احمد خان ، قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ملک ابرار، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چوہدری محمد اشرف، قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کے غلام مصطفی شاہ ، قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے خواجہ غلام رسول، قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ملک شاکر بشیر اعوان، قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے حفیظ الرحمان دریشک ، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کے عامر علی خان مگسی، قائمہ کمیٹی برائے برائے منصوبہ بندی و ترقی کے عبد المجید خان ، قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کے سید افتحار الحسن ، قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے سید عمران احمد شاہ ، قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے نوید قمر ، قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کے طارق بشیر چیمہ ، قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے محمد جما ل الدین ، قائمہ کمیٹی برائے، قائمہ کمیٹی برائے شماریات کے رمیش کمار اور قائمہ کمیٹی برائے واٹر ریسورسز کے چیئرمین خالد حسین مگسی ہیں ۔