لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل ، حافظ میاں نعمان نے نیب کو بیان ریکارڈ کروا دیا

نیب قومی ادارہ ہے جب بھی بلایا جائیگا حاضر ہوں گا،سوالنامے کے جوابات بھی جلد جمع کرا دوں گا‘میڈیا سے گفتگو

منگل 29 مئی 2018 17:35

لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل ، حافظ میاں نعمان نے نیب کو بیان ریکارڈ کروا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات جاری، لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق چیئرمین اور سابق لیگی ایم پی اے حافظ میاں نعمان نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں حافظ میاں نعمان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے پیش ہو کر تقریباً دو گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعمان نے کہا کہ نیب قومی ادارہ ہے جب بھی بلایا جائے گا حاضر ہوں گے۔ نیب ٹیم کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے جوابات بھی جلد جمع کرا دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 76 مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہو کر ریکارڈ قائم کیا ہے، نیب احتساب ضرور کرے لیکن احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔حافظ میاں نعمان نے کہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی تھی اور انہوں نے بطور چیئرمین ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے ہیں۔