وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف کے بعد تحقیقات جاری

منگل 29 مئی 2018 17:35

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی کو برطرف کردیا ہے۔ بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جہاں سے انہوں نے استعفیٰ بھیجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال مصطفی کے پاس آسٹریلیا کی شہرت بھی ہے تاہم وہ بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی۔