چارسدہ، قبر کھدائی کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے مابین دو طرفہ فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ، دو زخمی

منگل 29 مئی 2018 17:43

چارسدہ، قبر کھدائی کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے مابین دو طرفہ فائرنگ ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مندنی میں قبر کھدائی کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے مابین دو طرفہ فائرنگ ۔ دو نوں فریقوں سے چار افراد جاں بحق ۔ دو زخمی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود میں قبر کھدائی کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے مابین دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں فریق اول کے حاجی حمیدولد سیفل جاں بحق جبکہ محمد ابراہم ولد سیفل اور ریاب ولد رحمت اللہ زحمی ہو گئے جبکہ فریق دوم سے تین افراد اسحاق ولد فاتح گل ، ذیشان ولد نسیم اللہ اور معزا للہ ولد محب اللہ جاں بحق ہو گئے ۔

واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقتولین کے خالہ زاد بھائی رحیم اللہ ٹریفک خادثہ میں زخمی ہو ئے جو آج بروز منگل زندگی کی بازی ہا ر گئے اور متوفی رحیم اللہ کی تدفین کیلئے قبر کھدائی کے معاملے پر فریقین کے مابین پہلے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں فریقوں نے اسلحہ آتشین سے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں چارافراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس او راہل علاقہ نے قانونی کاروائی اور پوسٹمارٹم کیلئے نعشوں کو جمال آباد ہسپتال منتقل کیاجبکہ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے حوالے سے آخری اطلاعات آنے تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔