را ئو انوار کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست، سماعت(کل) ہو گی

منگل 29 مئی 2018 17:43

را ئو انوار کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق سینئر سرنٹنڈنٹ پولیس رائو انوار کو سب جیل میں قید رکھے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس پر سماعت(کل) بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے سابق ایس ایس پی رائو انوار کو سب جیل میں قید رکھے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے موقف اختیار کیا کہ را ئو انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھنا غیرقانونی ہے۔محمد خان محسود نے را ئوانوار کے سب جیل میں رکھے جانے کو اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے استدعا کی کہ سابق ایس ایس پی کو جیل منتقل کیا جائے۔ درخواست پر سماعت بدھ کو ہو گی ۔