نئے گانے والوں نے موسیقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ ترنم ناز

منگل مئی 17:49

نئے گانے والوں نے موسیقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ ترنم ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ نئے گانے والوں نے موسیقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ اب ہر کوئی کمپیوٹر پر گانے تیار کر کے گلوکار بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ اب موسیقی رہی ہی نہیں ہے کیونکہ نہ تو کوئی گانے والے گلوکار ہیں اور نہ ہی موسیقی سننے والے سامعین ہیں‘ آج کل موسیقی کا کسی کو علم نہیں اور جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی گلوکار بنے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نئے گلوکاروں میں کوئی بھی ایسا گلوکار نہیں جو مستقبل میں موسیقی کا نام روشن کر سکے سب ڈنگ ٹپائو پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :