چین سہولیات فراہم کرے تو پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے، شان

منگل 29 مئی 2018 17:49

چین سہولیات فراہم کرے تو پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے، شان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) فلمسٹار شان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا دوست ملک چین ہمیں سہولیات فراہم کرے تو پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے، ایک انٹرویو کے دوران اداکار شا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک ہم نے مشترکہ فلمساز ی پر کوئی کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

شان کا کہنا تھا کہ کیا یہ دنیا صرف کاروباری لوگوں کے لئے بنی ہے آرٹسٹوں کو اس دنیا میں جینے کا کوئی حق حاسل نہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین میں ایک بہت بڑی فلم انڈسٹری کام کر رہی ہے لیکن ہم پوسٹ پروڈکشن کے لئے مارے مارے پھرتے ہیںاگر چین سے سہولیات ملیں تو گوادر بندرگاہ کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی دنوں میں کھڑی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :