پاکستان میں فنکاروں کے پاس گھر تو دور قبر خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے، منی بیگم

منگل مئی 17:49

پاکستان میں فنکاروں کے پاس گھر تو دور قبر خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) غزل گائیک منی بیگم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فنکاروں کے پاس گھر خریدنا تو دور قبر خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے، آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے منی بیگم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنکاروں کی بدتر حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن ہماری حکومت کو اس بات کی زرا بھی پروا نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت سمجھتی ہے کہ سالانہ اڑھائی کروڑ کی رقم فنکاروںکے لئے مختص کر دینے سے ان کی ذمہ داری پوری ہوجاتی ہے، انہیں چاہئیے کہ فنکاروں کو روز روز کی بھیک دینے کی بجائے دس خاندانوں کا مستقبل ایک ہی بار سنوار دیا جائے اور باقی لوگوں کا اگلے سال لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا جو ایک المیہ ہے۔

منی بیگم کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ فنکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس دے کر وہ اپنی ذمہ داری پوری کر دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :