پریانکا چوپڑا کو سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا

منگل 29 مئی 2018 18:00

پریانکا چوپڑا کو سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گزشتہ روز سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ ہدایتکار مہیش بھٹ سے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔

اس سلسلے میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے وڈیو پیغام میں ایوارڈ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑکھنڈ نٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ سری دیوی ہمیشہ میری پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں اور ان کے نام کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے باعث احترام ہے۔

متعلقہ عنوان :