Live Updates

نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہے ہیں،فواد چودھری

ن لیگ کی عدالت میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی، اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں بچا، فواد چودھری کا مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منگل 29 مئی 2018 18:00

نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہے ہیں،فواد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی، اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں بچا،نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز فیملی نے پیسے جوڑنے میں تمام حدیں پار کردیں اسی لئے مقدمات کا سامنا ہے،انہوں نے قومی خزانے میں خیانت کی،لوٹ مار کی اسی لئے آج مقدمات بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات