چین شنگھائی تعاون تنظیم کی صف میں پاکستان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے

چین کو توقع ہے کہ پاکستان امن و سلامتی کے فروغ میں تنظیم کو زیادہ موثر بنانے میں رہنمائی کرے گا آستانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد یہ تنظیم کا پہلا سربراہی اجلاس ہوگا، چینی وزیر خارجہ

منگل 29 مئی 2018 18:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) چین مکمل رکن کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )نے پاکستان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے ،اور امید رکھتا ہے کہ وہ علاقے میں امن و سلامتی کے فروغ میں تنظیم کو زیادہ موثر بنانے میں رہنمائی کرے گا۔چین پاکستان کو خطے میں اہم ملک سمجھتا ہے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کرینگے۔

سربراہی کانفرنس پروگرام کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈو میں منعقد ہو گی ، چین کی مرکزی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ یہ قازقستان میں آستانہ سربراہی کا نفرنس میںجب پاکستان اور بھارت کو مکمل ارکان کے طور پر تسلیم کیا گیا جون 2007میں ایس سی او کی توسیع کے بعد ایس سی او کی پہلی سربراہی کانفرنس ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے صدر شی جن پھنگ سربراہی کانفرنس کی صدارت کرینگے،کانفرنس میں ایس سی او کے رکن ممالک اور مبصر ممالک کے رہنمائوں کے علاوہ مختلف بین الاقوامی سربراہان یہ بات وانگ نے بیجنگ میں سربراہی کانفرنس کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی یہ اپریل میں بائو فورم برائے ایشیاء کی سالانہ کانفرنس کے بعد چین 2018میں دوسرا اہم سفارتی ایونٹ منعقد کر رہا ہے ،وانگ کے مطابق صدر شی ایس سی او کی موجودہ اور مستقبل کی ترقی نئی صورتحال میں تمام شعبوں میں تعاون ،اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں تنظیم کے سات رکن ممالک ،چارمبصر ممالک کے رہنمائوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرینگے۔

وانگ کے مطابق صدر شی دیگر رکن ممالک رہنمائوں کے ساتھ سلامتی و اقتصادی تعاون اور عوامی تبادلوں سے متعلق درجنوں معاہدوں اور چنگ ڈائو ڈیکلریشن پر دستخط کرینگے۔چینی صدر غیر ملکی مندوبین کے اعزاز میں اعشائیہ دینگے اور آتش بازی اور چرانگاں کا مظاہرہ کرینگے۔