سرینگر کی عدالت کی طرف سے آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوںکی عبوری ضمانت پر رہائی کا حکم

منگل 29 مئی 2018 18:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںسرینگر کی ایک عدالت نے دختران ملت کی غیر قانونی طورپرنظربند سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی ان کے خلاف صورہ پولیس اسٹیشن میں رواں سال جنوری میں درج کئے گئے جھوٹے مقدمے میںعبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشنز جج سرینگر کی عدالت نے حریت رہنماء کے وکلاء ایڈووکیٹ میر شفقت حسین اور ایڈووکیٹ عرفی اور سرکاری وکیل کے ضمانت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے رواں سال سولہ جون تک آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ ایڈووکیٹ میر شفقت حسین نے میڈیا کو بتایا کہ صورہ پولیس اسٹیشن نے دیگر مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج کرکے جنوری میں آسیہ اندرابی کی جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کی جیل سے رہائی کے فورابعد انہیں دوربارہ گرفتارکرلیاتھا۔