آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبہ جات جنگلات وائلڈلائف صحت تعلیم سیاحت ‘زراعت اور صنعت کے شعبہ جات میںمختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گی

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 29 مئی 2018 18:03

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات جنگلات وائلڈلائف صحت تعلیم سیاحت زراعت اور صنعت کے شعبہ جات میںمختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گی۔

موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے یقینی اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی حکومت حق کو حقدار تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے میاں محمد نواز شریف ایک نظریہ اور ویژن کا نام ہے اور کشمیری النسل ہو نے کہ وجہ سے نظریہ الحاق پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حوالہ سے انکی کاوشیں انتہائی شاندار ہیں قائد پاکستان محمد نواز شریف مسلم لیگ کے قائد تھے ہیں اور رہیں گے نااہلیاںسازشیں اور مقدمات محمدنواز شریف اور پاکستانی و کشمیری عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں کر سکتے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی طاقت بنانے والاموٹر ویز کے جال سے ملک کو جگمگانے والاسی پیک کے ذریعے ملک میں خوشحالی لانے والا پاکستان اور پاکستانی قوم کا محسن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے پوری قوم ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی ملکوں کی پہلی ایٹمی پاور کے طور پر ابھرنے والے دنیا کے ساتویں بڑے ملک پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا اور آج کسی کو ہمت نہیں کہ وہ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ایک سوال کے جواب میںلائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے معاوضہ جات سے متعلق حکومت نے ایک خصوصی کمیمٹی تشکیل دی ہے جو تمام معاملات کو جلد یکسو کرئے گی اور لائن آف کنٹرول پر براہ راست متاثر ہونے والی آبادی کو محفوظ جگہوں پر جلد منتقل کیا جائے گا۔