مالی سال 2017-18 اختتام پذیرہورہاہے ‘اسوقت تک محکمہ جات کی طرف سے ضلعی دفتر حسابات میرپور میں جملہ ارسال شدہ بلات پرکارروائی مکمل ہوچکی ہے ‘ بلات پربروقت کارروائی کیلئے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات بھی منسوخ کردی گئی ہیں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ کا بیان

منگل 29 مئی 2018 18:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ نے کہاہے کہ مالی سال 2017-18 اختتام پذیرہورہاہے اسوقت تک محکمہ جات کی طرف سے ضلعی دفتر حسابات میرپور میں جملہ ارسال شدہ بلات پرکارروائی مکمل ہوچکی ہے ۔ بلات پربروقت کارروائی کے لیے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات بھی منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ بلات پرکارروائی بروقت ہوسکے۔

جملہ آفیسرزربران و اکائونٹنٹ صاحبان کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بلات کے جاری شدہ چیکس کی بروقت وصولی کویقینی بنائیں تاکہ ان کی بنک سے ادائیگیاں بروقت ہوسکیںکیونکہ گذشتہ مالی سال کے دوران یہ بات مشاہدہ میں آئی کے ضلعی دفترحسابات سے چیک بروقت جاری ہوجاتے ہیں لیکن محکمہ کے ارکان چیکوں کی بروقت ادائیگیوں کے لیے بنکوں میں جمع نہیں کرواتے جس سے چیک Undrewn رہ جاتے ہیںان حالات میں ضلعی دفترحسابات کومالی سال کے اختتام پراخراجات کوریورس کرناپڑتاہے جس سے دفترکاکام اور لوڈ بڑھ جاتاہے۔

(جاری ہے)

چیکوں کی وصولی اور بنک سے ادائیگیوں کوہرصورت یقینی بنایاجائے ۔ نیز اعتراض شدہ بلات کوبھی ضلعی دفترحسابات میرپور سے شام 4 بجے تک وصول کرکے اعتراض کے جواب کے ہمراہ بلات دوبارہ دفترمیں فوری طورپرجمع کروائے جائیں تاکہ بلات پرتحت ضابطہ کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :