اختیارات کا ملنا حکومت آزاد کشمیر کا عظیم کارنامہ ہے لیکن حکومت بااختیار ہونے سے پہلے اپنے اداروں کو مضبوط کرے ‘ اداروں کو مضبوط کیے بغیر عوام کے مسائل حل کرنا ناممکن ہے

مظفر آباد کے سیاسی و سماجی رہنما ء راجہ عدیل نسیم کی صحافیوں سے گفتگو

منگل مئی 18:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سیاسی و سماجی رہنما ء راجہ عدیل نسیم نے کہا ہے کہ اختیارات کا ملنا حکومت آزاد کشمیر کا ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن حکومت بااختیار ہونے سے پہلے اپنے اداروں کو مضبوط کرے ، اداروں کو مضبوط کیے بغیر عوام کے مسائل حل کرنا ناممکن ہے،ان خیلات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ 74کے ایکٹ میں ترامیم کرکے حکومت آزاد کشمیر کو بااختیار تو بنا یا جارہا ہے لیکن کیا سرکاری اداروں میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ اتنا بوجھ برداشت کرلیں گے ، آزاد کشمیر اسمبلی کو بااختیارات کا ملنا حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ، کام تو اداروں نے ہی کرنا ہے جب تک سرکاری اداروں کو مضبوط نہیں کیا جائے گا اس وقت تک اختیارات ہوں بھی تب بھی عوام تک اس کا فائدہ پہنچنا مشکل ہے انہوںراجہ عدیل نسیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اپنے اداروں کو مضبوط کرے ، تاکہ اداروں میں اتنی گنجائش تو ہو کہ بوجھ برداشت کرسکیں ، جیسے برقیات، تعمیرات اور ہائیڈرل کو ہی لے لیں ،اب اختیارات ملنے کے بعد ان محکمہ جات میں کام کا کتنا اضافہ ہوجائے گا کیا ان محکموں میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ کام کرسکیں گے، اداروں کو مضبوط کیے بغیر اختیارات سے ملنے والا ریلیف عوام تک پہنچنا ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :