چینی مصور فنکار کی زبردست کائوش

تین سالہ سفر میں شاہراہ ریشم کیساتھ مختلف ثقافتوں کی تصاویر بنائیں

منگل مئی 18:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) 2015کے بعد سے روغنی مصور وانگ لی نے مختلف ثقافتوں کے عوام کی تصویر بنانے کیلئے شاہراہ ریشم جو کہ یورپ اور ایشیاء بھر میں تجارتی راستوں کا قدیم نیٹ ورک ہے کہ ساتھ سفر کیاہے ،یہ ایک ایسا سفر ہے جس سے یہ فنکار خود اپنی شناخت کی تلاش تصور کرتا ہے ،گزشتہ تین برسوں میں چین ،،ایران ،ازبکستان اور ترکی کے شہرو ں کے اپنے سفر کے دوران وانگ نے بدھ راہبوں اور حجاب والی خواتین ، پرسی پولیس کے نوجوانوں ،دستکاروں ،خوانچہ فروشوں اور سیاحوں کی تصویر بنائی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ فنکار ترکی کے اپنے حالیہ دورے کے بعد حال ہی میںبیجنگ واپس آیاہے ۔اس نے بیجنگ کے ژی شو 8میں گزشتہ روز اپنی سولو نمائش منعقد کی ہے ، جس میں اس نے شاہراہ ریشم کے ساتھ بنائے گئے چہروں کی نمائش کی ہے ۔ 41سالہ فنکار نے کہا میرا ماڈل ہر اس ایک کا ہے جس سے میں ملا ہوں یہ پوٹریٹ سے زیادہ حیثیت رکھتا ہے یہ بعض ثقافت تناظر میں کسی شخص کا ریکارڈ ہے ۔