چین میں 5ویں بین الاقوامی نمائش برائے سروسز ٹریڈ کا انعقاد

منگل 29 مئی 2018 18:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بیجنگ میں 5ویں چین بیجنگ بین الاقوامی نمائش برائے سروسز میں تجارت گزشتہ روز شروع ہو گئی اس نمائش میں 2500سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور جمعہ کو ختم ہونے سے قبل اس میں 130سے زیادہ فورموں اور اجلاسوں کا انعقادکیا جائیگا اس میں سروس سیکٹر کے کھلے پن اور تجارتی ایجادات پر توجہ مبذول کی جائیگی تاکہ سروسز میں چینی تجارت کی ترقی کیلئے نئی سمت کا تعلین کیا جا سکے۔ سروس انڈسٹری میں درآمدات ار برآمدات کی مجموعی آمدن 2017میں 4.6ٹریلین یوآن (719بلین امریکی ڈالر)سے بڑھ گئی جو کہ گذشتہ سال سے 6.8فیصد زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :