وفاقی حکومت ملک میں آبی وسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،سرتاج عزیز

یہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گی،حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، پانچ سالہ دور حکومت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن کا سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس سے خطاب

منگل 29 مئی 2018 18:11

وفاقی حکومت ملک میں آبی وسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،سرتاج عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں آبی وسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، یہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گی،حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، پانچ سالہ دور حکومت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں آبی وسائل اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے شعبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس سے عوام کا معیارزندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گی، پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگرام اور سماجی شعبے کی بہتری کے لے حکومت دن رات کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبوں کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جس کی بدولت ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :