غزہ سے اسرائیل پر مارٹر داغے گئے، زیادہ تر فضا میں ہی تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اسرائیلی فوج

منگل 29 مئی 2018 18:11

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر دوبارہ مارٹر داغے گئے،25مارٹر فائر میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جب کہ ایک اسکول کے پاس گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے جنوبی اسرائیل پر دوبارہ مارٹر شیل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کل پچیس مارٹر فائر کیے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ تاہم ان میں سے ایک بچوں کے ایک اسکول کے قریب گرا۔ ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 2014 میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد سے کسی ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں مارٹر فائر نہیں کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :