شمالی کوریا جلد از جلد اپنے اسلحے کے ذخائر ختم کرے،امریکہ و جاپان

پیانگیانگ کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کیساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی غیر فعال بنانا ہو گا

منگل 29 مئی 2018 18:11

واشنگٹن/ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) امریکہ و جاپان کی خواہش ہے کہ شمالی کوریا جلد از جلد اپنے اسلحے کے ذخائر ختم کر دے، پیونگ یانگ کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور جاپان چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا جلد از جلد اپنے اسلحے کے ذخائر ختم کر دے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے اس موضوع پر ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ پیونگ یانگ کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔ شمالی کوریا نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک جوہری تجرباتی مرکز کو منہدم کر دیا تھا۔ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما ان ممکنہ طور پر بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :