فٹ بال کلب چیلسی کے ما لک روسی ارب پتی یہودی تاجر رومان ابرامووچ نے اسرائیلی شہریت اختیار کرلی

منگل 29 مئی 2018 18:14

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) روسی ارب پتی یہودی تاجر رومان ابرامووچ نے اسرائیلی شہریت اختیار کرلی، ابرامووچ برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مالک ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی ارب پتی یہودی تاجر رومان ابرامووچ کو اسرائیلی شہریت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے نجی طیارے میں تل ابیب کے بین گوریان ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ابرامووچ کو ان کا اسرائیلی شناختی کارڈ دے دیا گیا۔ روس اور برطانیہ کے مابین سفارتی تنا ئوکی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ برطانوی حکام نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ابرامووچ کے طویل المدتی رہائشی ویزے پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ابرامووچ برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مالک بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :