طوفان کی خبریں دینے والے دو امریکی صحافی خود "خبر" بن گئے

پیش وارنہ فرائض کی انجام دہی میں دیو ہیکل درخت صحافیوں کی گاڑی پر آن گر ا جو جان لیوا ثابت ہوا

منگل 29 مئی 2018 18:14

کیرولینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) طوفان کی خبریں دینے والے دو امریکی صحافی خود "خبر" بن گئے،پیش وارنہ فرائض کی انجام دہی میں دیو ہیکل درخت صحافیوں کی گاڑی پر آن گر ا جو جان لیوا ثابت ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں دو صحافی پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ پولک کاونٹی میں آنے والے طوفان باد وباراں کی کوریج کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں مرکزی شاہراہ پر ایک دیو ہیکل درخت ان کی گاڑی پر آن گرا، جو مائیک مکرومیک آرون سلمزر کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

امریکی ٹی وی WYFF نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ معروف براڈکاسٹر مائیل مکرومیک اور آرون سلمزر سڑک پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ٹریون کے علاقے میں فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر جیفری ٹیننٹ نے بتایا کہ مکرومیک کچھ ہی قبل ان کا انٹرویو لے کر گئے اور اب انہیں حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ ٹیننٹ اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تو یہ جان کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ درخت گرنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد سے چند منٹ پہلے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

ٹیلی وی چینل کے مطابق مکورمیک 2007 سے WYFF کے نامہ نگار اور بعد ازاں نیوز اینکر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ سفر آخرت پر روانہ ہونے والے کیمرہ مین سلمزر اسی برس فروری میں چینل سے وابستہ ہوئے۔ دونوں صحافی 1982 میں پیدا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :