آئین سازی اور قوانین کو شریعت کے تابع کیا جارہا ہے ‘عقیدہ ختم و نبوت کے قانون کی برکات سعادتوں کے دروازے کھول چکی ہے ‘ مملکت پاکستان کا انصار مدینہ جیسا کردار، تاریخ کشمیر کا آفتاب بن کر تاقیامت جگماتا رہے گا

آزاد کشمیر کے وزیرمذہبی اموراوقاف راجہ عبدالقیوم خان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 29 مئی 2018 18:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیرمذہبی اموراوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ آئین سازی اور قوانین کو شریعت کے تابع کیا جارہا ہے عقیدہ ختم و نبوت کے قانون کی برکات سعادتوں کے دروازے کھول چکی ہے اپوزیشن اعزاز سے فیضیاب ہو، مملکت پاکستان کا انصار مدینہ جیسا کردار، تاریخ کشمیر کا آفتاب بن کر تاقیامت جگماتا رہے گا، راجہ عبدالقیوم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان ، حکومت پاکستان ، ملت پاکستان ، قومی قیادت ، عسکری کمان ، کے ایثار اعتماد پر سلوٹ پیش کرتا ہوں، ساری کشمیری لیڈر شپ عوام ، علماء ، وکلاء ، میڈیا ، سول سوسائٹی ، این جی اوز ، تاجروں، سول بیوروکریسی عظیم مقصد میں کامیابی کی طرف بڑھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب سب پر عبادات کی طرح یہ ذمہ داری بھی اولین فریضہ اختیار کر گئی ہے مقبوضہ کشمیر کے شہداء پرچم پاکستا ن لپیٹ کر رب کے حضور پیش ہوتے ہیں ، ان کے تیری جان میری جان پاکستان پاکستان نعرے اور نصب العلین کے مقاصد کی آبیاری اپنی اولاد کی طرح کریں ، راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ آئینی ترامیم کا سب سے عظیم اعزاز ہے ریاست میں آئین ، قانون، شریعت رسول اللہ کے تابع لازمی ہوں گے ،اسلامی نظریاتی کونسل کو بالا دستی حاصل ہو گئی ہے جس کا فریضہ آئین قانون کے بنانے میں اسلامی اقدار کے شایان شان رہنمائی ہوگا ،جب جب قانون سازی ہوا کرئے گی اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ اختیار حاصل ہے کو کمی بیشی محسوس کرنے پر نشاندہی کرتے ہوئے تعلیمات اسلامی کے دائرہ کار میں لانے کی سفارشات کرئے گی حکومت اسمبلی اس پر عمل درآمد کے لئے آئینی طور پر پابند ہو گی اس عظیم کامیابی کے سفر پر فاروق حیدر حکومت اور مسلم لیگ ن کا کردار تاریخ کشمیر میں امر ہو گیا ہے۔