ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹرمحمد صابر خان عباسی کا بی ایچ یو لوئر چھتر اور ڈی ایچ او آفس پر اچانک چھاپہ

سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

منگل 29 مئی 2018 18:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزادکشمیر ڈاکٹرمحمد صابر خان عباسی کا بی ایچ یو لوئر چھتر اور ڈی ایچ او آفس پر اچانک چھاپے،سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ ،ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کی ای پی آئی کی ورکشاپ میں بھی شرکت ،ملازمین کو قومی مہمات میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت ایمانداری اور فرض شناسی سے عوام کی خدمت جاری رکھیں کوتاہی نہ برتی جائے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر محمدصابر عباسی نے منگل کے روز اچانک بی ایچ یو لوئر چھتر کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی ڈی جی صحت عامہ نے بی ایچ یو میں موجودہ ادویات ای پی آئی کے نظام اور ادویات کو چیک کیا ۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا بھی اچانک دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری بھی چیک کی اس موقعہ پر ای پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں بھی گئے اور شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین قومی مہمات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں اور ایمانداری و فرض شناسی کے ساتھ اپنی زمہ داریاں پوری کریں ۔

(جاری ہے)

خدمت کے جذبے کے تحت کام کریں ۔

ڈاکٹر محمد صابر خان عباسی نہ کہا کہ محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں اور شعبوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔اچانک چھاپے مارے جائیں گے ۔ملازمین اور سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا پابند کیا گیا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ چیک کی جائے گی اور اس حوالے سے میٹنگ ہو گی ۔عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔محکمہ کے میڈیا کوآرڈنیٹر قاضی تنویر حسین بھی اس موقعہ پر ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :