یونین آف جرنلسٹ ضلع نیلم کے جنرل سیکرٹری ملک وقار کا بھتیجا آبائی قبرستان میں سپرد خاک

منگل 29 مئی 2018 18:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) یونین آف جرنلسٹ ضلع نیلم کے جنرل سیکرٹری ملک وقار کا حقیقی بھتیجا سی ایم ایچ مظفرآباد میں انتقال کرگیا، نماز جنازہ سالخلہ کے مقام پراداکرنے کے بعد تدفین کی گئی ، تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافی ملک وقار کے بھائی مولانا ابرار ملک کا کم سن بیٹا ملک وقار کے حقیقی بھتیجا حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے ، نیلم کی صحافتی برادری نے ملک وقار سے ان کے بھتیجے اور مولانا ابرار ملک سے ان کے بیٹے کی وفات پر گہرے غم ورنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔