تاریخ ساز عوامی بجٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا‘وزیراعظم کی سربراہی میں شاندار بجٹ تیار کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ‘ دوران رمضان لوڈشیڈنگ کی کمی کی ہے‘ روزہ داروں کوسہولیات پہنچانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کررہے ہیں

وزیر برقیات حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ نثار احمد خان کی بات چیت

منگل 29 مئی 2018 18:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وزیر برقیات حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ تاریخ ساز عوامی بجٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم کی سربراہی میں شاندار بجٹ تیار کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کی کمی کردی گئی ہے ، روزہ داروں کوسہولیات پہنچانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کررہے ہیں‘ ہمارے ہاں بڑی اعلیٰ روایات تھیں لیکن اس مرتبہ میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم محسن پاکستان و تحریک آزادیء کشمیر کے خلاف نعرے بازی ہوئی میں توقع رکھوں گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

ہمیں تحریک آزاد ی ء کشمیر کو مد نظر رکھ کر پاکستان کے سارے حُکمرانوں کا احترام کرنا چاہیے۔افواج پاکستان کا عظیم کردار ہے، اُن کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بھی قائدین ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے لیڈروں کی عزت کرنی ہو گی ورنہ ہماری بھی کوئی عزت نہیں کرے گا۔ اب کوئی ادارہ باقی نہیں بچا ہمیں سوچنا ہو گاکس طرف جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں ہم اُن کے احترام کی قدریں کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

یہ میاں محمد نواز شریف ہی تھے جنہوں نے ہمارے بجٹ میں کٹ نہیںلگوائی بلکہ دوگنا کیا۔ کشمیر کونسل کا مظفرآباد میں اجلاس بلایا اور بجٹ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔ مالی بحران آتے ہی رہے لیکن اُنہوں نے آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ جس کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ آمدن/توازن کے حوالے سے کسی نے بات نہیں کی۔ یہ سب کُچھ بہتری ہے تب ہی ایسا ہے۔

سابق دور میں 10ارب کے بجٹ میں40ارب کے منصوبے دے دیے گئے۔ ہم تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ سڑکوں پر سب کو سہولیات میسر آئی ہیں۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان ، سابق وزیر اعظم اور شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم پاکستان، وزیر امور کشمیر سمیت راجہ فاروق حیدر خان و وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ قانون سازی سے مزید بہتری آئے گی۔