مظفرآباد ‘ضلعی انتظامیہ نے دوران رمضان مضر صحت پر پابندی لگا دی ‘تمام دوکانیں سیل ‘ٹینکرز ضبط

منگل 29 مئی 2018 18:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مظفرآباد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاہور اسلام آباد ‘مری سے ٹینکرز کے ذریعے لایا جانے والا دودھ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد سے ٹیسٹ لیبارٹری سے دودھ مضر صحت ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میںقائم جعلی دوکانیں قائم کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے تمام دوکانیں سیل کر دی اور ٹینکرز کو ضبط کر دیا اور دفعہ144نافذ کر دیا تفصیلات کے مطابق میاں جی ملک شاپ والوں نے مظفرآباد گنجان آباد علاقہ گوجرہ میں نجی ٹیسٹ لیبارٹری قائم کر رکھی تھی جو جعلی ثابت ہونے پر اسے بھی سیل کر دیا گیا ہے جبکہ میاں جی سردار مک شاپ کے مالک نے آزادکشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ک مظفرآباد کے لوگوں میں کینسر جیسے مرض پائے جاتے ہیں اور یہ معلوم ہوا ہے یہ مرض مضر صحت دودھ کی وجہ سے معدہ میں کینسر پیدا کرتا ہے کیونکہ اس زہر نما دودھ میں کیمیکل شامل ہوتے ہیں یہ لوگوں کی صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سے ایک منظم مافیا دودھ کی آڑ میں کیمیکل والا مضر صحت دودھ سفید پانی عوام کو دھڑلے سے فروخت کر رہا تھا جس پر انتظامیہ کی طرف سے پابندی لگائی گئی اب یہ مافیا اپنی چوہدراہٹ برقرار رکھنے کیلئے عدالتوں کا سہارا لینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے عوام نے اپیل کی ہے کہ اس مافیا کو کوہالہ پار کیا جائے ۔