مظفرآباد سے نیلم سبزی لانے والی جیپ دریائے نیلم میں جاگری ‘3افراد جاں بحق

مرنے والوں میں ارشاد ولد شاہنواز خان‘ وسیم ولد ارشاد‘ ڈرائیور محمد شاہزمان ولد شاہزاللہ شامل سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق طاہر کاجیپ کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار

منگل 29 مئی 2018 18:25

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مظفرآباد سے نیلم سبزی لانے والی جیپ دریائے نیلم میں جاگری تین افراد جاں بحق‘مرنے والوں میں ارشاد ولد شاہنواز خان‘ وسیم ولد ارشاد‘ ڈرائیور محمد شاہزمان ولد شاہزاللہ شامل ‘سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق طاہر کاجیپ کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق بالائی نیلم شاردہ سے اتوار کی شب ایک مسافر جیپ مظفرآباد کی طرف جا رہی تھی کہ دیولیاں کے مقام پرعلی الصبح سحری سے کچھ وقت قبل جیپ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دریائے نیلم میں جا گری ہے۔

جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ محی الدین گیلانی نے بتایا کہ جیپ دریا میں ڈوب گئی ہے جبکہ پولیس کو دریا کے کنارے سے تین نعشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں ارشاد ولد شاہنواز خان، وسیم ولد ارشاد، ڈرائیور محمد شاہزمان ولد شاہزاللہ اقوام کونشی ساکنان کھریگام سرگن کی نعشیں ٹی ایچ کیو پٹہکہ منتقل کی گئی ہیں جہاں سے انھیں تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیپ کو حادثہ رات آخری پہرکے وقت پیش آیا ہے۔ سواریوں کی کل تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے کیوں کہ جیپ دریا میں ڈوب گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان نے حادثہ پر گہرے رنج غم کا اظہار کیا ہے انھوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے چوبیس گھنٹے کے اندر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جبکہ آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے شاردہ سے مظفرآباد آنے والی جیپ کے دریائے نیلم میں گرنے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کیا ہے جس میں 3افراد جابحق ہو گئے تھے انہوں نے مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔