وادی نیلم گائوں پالڑی آٹھمقام کا نوجوان جہلم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ‘آبائی گائوں میں سپرد خاک

منگل 29 مئی 2018 18:25

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وادی نیلم گائوں پالڑی آٹھمقام کا نوجوان جہلم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق آبائی گائوں پالڑی آٹھمقام میں سپر د خاک صفید اعوان ولد عبدالرحمان اعوان راولپنڈی جہلم روڈ پر اپنے حقیقی بھائی کی گاڑی کیساتھ بطور ہیلپر کام کررہا تھا جہلم روڈ پر بجلی کی تار گاڑی کی چھت پر بیٹھے کنڈیکٹر کو لگ گئی کرنٹ لگنے سے شاہراء پر گر گیا۔

(جاری ہے)

اور گاڑی کنڈیکٹر پر چڑھ گئی جس سے صفید اعوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جسے گزشتہ روز آبائی گائوں پالڑی میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں سابق وزیر مفتی منصور الرحمان، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر خورشید سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں کی بھر پور شرکت عبدالرحمان عرف سے تعزیت کا اظہار کیا