سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کا سابق چیف جسٹس ملک عبدالمجید کے داماد سابق چیف انجینئر محکمہ برقیات ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل مئی 18:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے ریٹائرڈ چیف جسٹس ملک عبدالمجید کے داماد سابق چیف انجینئر محکمہ برقیات ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ کی وفات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک طارق کی وفات اہل میرپور کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے مرحوم ایک زندہ دل اور خوش مزاج انسان تھے۔

ان کی محکمہ برقیات کے ملازمین کے لیے اعلیٰ خدمات تھی۔

(جاری ہے)

میرپور میں چیف انجینئر آفس کا قیام بھی ان کی محنتوں اور کو ششوں سے عمل میں لایا گیا۔ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔موت اٹل حقیقت ہے جو انسان اس دنیا میں آیا اس نے واپس اپنے رب کے پاس ضرور جانا ہے ملک طارق کی رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں وفات ان کی نیک سیرت اور جنتی ہونے کی گواہی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم ملک طارق کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت و بخشش کرئے۔