نیلم میں ثمرفاونڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں، چوہدری ثمرسراج نے پسماندہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے

مسلم لیگ (ن) نیلم کے سعودی عرب میں مقیم نوجوان سرگرم رہنما ممتاز چوہدری کی بات چیت

منگل 29 مئی 2018 18:25

ْمظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) نیلم کے سعودی عرب میں مقیم نوجوان سرگرم رہنما ممتاز چوہدری نے کہا ہے کہ نیلم میں ثمرفاونڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں، چوہدری ثمرسراج نے پسماندہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے، نیلم کے عوام چوہدری ثمرسراج اور ثمرفاونڈیشن کی خدمات اور کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گزشتہ روز سعودی عرب سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیلم میں علاقائی تعمیروترقی، عوامی فلاح وبہبود، سیاحتی فروغ، قابل نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ثمرفاونڈیشن نے عملی کاموں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، نیلم میں تعلیمی سہولیات کی یکساں فراہمی، لوگوں کو رسل ورسائل کی سہولیات فراہم کرنے میں ثمرفاونڈیشن نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ہم ثمرفاونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چوہدری ثمرسراج کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :