جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل آصف یعقوب کا دورہ پنجکوٹ، افطارڈنر کے تقریب میں درس قران پاک کا اہتمام

منگل 29 مئی 2018 18:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل آصف یعقوب کا دورہ پنجکوٹ، افطارڈنر کے تقریب میں درس قران پاک کا اہتمام، ماہ مقدس میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر توجہ ناگزیر ہے، عبادات میں ریاکاری کے بجائے خشوع وخضوع اپنایا جائے خطاب، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل پنجکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر ہونیوالی اموات پر لواحقین کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، دریں اثناء چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے چوہدری رفیق کی رہائشگاہ پر منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اور شرکا ء کو درس قرآن پاک دیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شرکا پرزور دیا کہ رمضان ہمیں صبر، مساوات، رواداری کادرس دیتا ہے، اپنے گردونواح میں مجبور، ضرورت مند لوگوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے قدم اٹھایا جائے، خوشحال لوگوں کو افطاری کرانے اے زیادہ توجہ ان لوگوں پر دی جائے جن کے پاس سحروافطار میں کچھ کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :