آزادکشمیر حکومت نے الفاظ کے ہیر پھیر کا بجٹ پیش کیا ‘ بڑے بجٹ کے دعویدار سابقہ بجٹ کا 7ارب روپے خرچ نہیں کرسکے‘ اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ پیسہ موجود ہو لیکن خرچ نہ کرسکنے کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف محمدفاروق چیچی کی میڈیا سے بات چیت

منگل مئی 18:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف محمدفاروق چیچی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے الفاظ کے ہیر پھیر کا بجٹ پیش کیا ہے، بڑے بجٹ کے دعویدار سابقہ بجٹ کا سات ارب روپے خرچ نہیں کرسکے، اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ پیسہ موجود ہو لیکن خرچ نہ کرسکنے کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں، ن لیگی حکومت اس شخص کی مانند ہے جس کے جیب میں لاکھوں روپے ہوں اور وہ کسی۔

(جاری ہے)

بھوکے شخص کو کھانا تک نہ کھلا سکے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت بجٹ پیش کرکے تعریفیں کرنے سے نہیں تھکتی کہ ہم نے تاریخی بجٹ پیش کردیا ہے مگر یہ بجٹ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، سابقہ بجٹ میں سے سات ارب روپے خرچ نہ کرسکنے والے اب کونسے تیرماریں گے، انہوں نیکہاکہ موجودہ بجٹ میں ایک نئے تعلیمی ادارے کا قیام نہیں ہورہا، تعلیم پر ان حکمرانوں کی توجہ نہیں یہ صرف اجارہ داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، عوام ناکام لیگ کے نالائق حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔