پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی، کیپٹن(ر) صفدر

جے آئی ٹی میں اتنا سخت ماحول تھا جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں، رہنما مسلم لیگ (ن) کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

منگل 29 مئی 2018 18:27

پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی، کیپٹن(ر) صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی،جے آئی ٹی میں اتنا سخت ماحول تھا جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر تفتیش کنندگان نے پوچھا کہ پانامہ کیا ہے، میں نے جواب دیا کہ پانامہ 58 ٹو بی ہے، مجھے سخت سوالات کرکے اور پریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پانچ گھنٹے کی ریکارڈنگ کی گئی اور اتنا سخت ماحول تھا جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں۔