زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید

بچی سے زیادتی کے مجرم کو 20 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا

منگل 29 مئی 2018 18:31

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) عدالت نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنادی جبکہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 20 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ٹیکسلا میں ایڈیشنل سیشن جج ملک احمد ارشد نے 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھی 3 سال قید کی سزا سنادی۔ لیڈی ڈاکٹر طلعت نے مجرم محمد اشفاق سے 80 ہزار روپے رشوت لے کر بچی کا اسقاط حمل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :